اسحاق ڈار طاقتور حلقوں کی ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے تھے، عمران خان

58 / 100

ٹیکسلا :چیئرمین پاکستان تحریک انصافن نے کہا ہےاسحاق ڈار طاقتور حلقوں کی ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے تھے، عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں کی این آر او کی  ڈیل اور دلاسے کے بغیر اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں تھی ۔

ٹیکسلا میں تحریک انصاف  کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے حاضرین سے سوال کیا کہ آپ کے گھر پر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے کہ میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ معاف کریں گے؟

عمران خان نے کہا کہ قوم ان لوگوں کی طرف دیکھتی ہے جو ان کو روک سکتے تھے۔۔قوم آزاد ہوچکی ہے، پرائیوٹ نمبرز سے آنے والی دھمکیوں کا خوف نہیں رہا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں جیل جانا تو کوئی بات نہیں اس کےلئے میں جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں، جیل سے عوام بھی نہیں ڈرتے۔

http://

عمران خان نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنرکو ہدف بنایا اور الزام لگایا کہ یہ شریفوں سے پوچھ پوچھ کر فیصلے کرتا ہے۔ ’ان کا کام ان کو جیتانا ہے کیونکہ یہ صاف اور شفاف الیکشن میں یہ نہیں جیت سکتے۔

ساق وزیراعظم عمران خان نے رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیار رہوں میں آر رہا ہوں، یہ بھی کہا تماری تیاری کا مجھے پتہ ہے اور میرے پلان کا تمہیں نہیں پتہ۔

انھوں نے لوگوں سے کہا کہ تیار رہو میں جلد کال دینے والا ہوں ،عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کا پلان بن رہا ہے میں اس میں آپ سب کو شامل ہونا ہے۔

عمران خان نے جلسہ میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنو،’آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، آزادی چھیننی پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بنانے کے لیے ایک تحریک بنی اور اب 75 سال بعد پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے یہ دوسری تحریک ہے۔‘

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو آزاد کرانے کے لیے سارے بت توڑنے ہیں اور خوف کا بت سب سے پہلے توڑنا ہے۔

http://

 انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اوپر جہاد فرض کیا گیا ہے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنا جہاد ہے۔ ’آپ کا کپتان تیار ہیں جہاد کے لیے آپ سب نے میری ٹیم بننا ہے اور میں آپ کو جتاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیسے بھول سکتا ہوں، لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہونے والا۔

عمران خان نے سائفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سازشی لوگ ہیں کبھی کیا اور کبھی کیا کہانی گھڑتے ہیں، مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے شریف فیملی کے موقف میں تضاد پر مبنی آڈیوبھی چلائی۔

Comments are closed.