ننھے مسافر کے طیارے میں لوگوں کو خوش آمدید کہنے کی ادانے دل جیت لئے

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ننھے مسافر کے طیارے میں لوگوں کو ویلکم کرنے کرنے کی ادانے سب کے دل جیت لئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ننھے مسافر کے طیارے میں لوگوں کو خوش آمدید کہنے اور جذبہ خیرسگالی پر معروف بھارتی بزنس مین آنند مہندرا نے اقوام متحدہ سے اس بچے کو امن کا سفیر بنانے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارب پتی تاجر آنند مہندرا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بچے کو طیارے میں مسافروں کو ہیلو ہائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں بچے کی خوش اخلاقی اور ادب، آداب سے بھرپور انداز نے سب کے دل جیت لیے۔

آنند مہندرا نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ یہ بچہ یہاں کیا کر رہا ہے اسے تو امن کا سفیر ہونا چاہیئے تھا۔

بھارتی تاجر نے اس ٹوئٹ پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس بچے کو اقوام متحدہ میں امن اور خیر سگالی کا سفیر بنایا جائے۔

صنعتکار آنند مہندرا مزید کہاکہ دنیا اکثر تنازعات کا شکار ہوتی نظر آتی ہے۔ روس کا یوکرین پر جنگ مسلط کرنا صرف پریشانیوں میں اضافہ کرتا ہے لیکن بچے جانتے ہیں کہ ہمیں کس طرح یاد دلانا ہے کہ دنیا کیسی ہونی چاہیے۔

اس بچے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے دیکھا اور کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

Comments are closed.