مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا،عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کے لئے اقتدار میں آئی موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔

آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، یہ جو ٹیپ لیک ہوئی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا۔

Comments are closed.