بھارت روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا،ٹویٹر کے معطل اکاوٴنٹس کا تعلق بھارتی فوج سے نکلا

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

اسلام آباد: بغل میں چھری، منہ میں رام رام،،،بھارت روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، ٹویٹر کے معطل کردہ ایک ہزار سے زائد اکاوٴنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے نکلا۔

بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاوٴنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاوٴنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاوٴنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاوٴنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

گزشتہ سال یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.