سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

50 / 100

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہاہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا ہم تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری کی این ڈی ایم اے آمد کے موقع پر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے سردارشاہد احمد لغاری کو ہلالِ احمر کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی.

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نےمتاثرہ علاقوں میں طبّی سہولیات،پینے کا صاف پانی، گھریلو ضرورت کا سامان اور نفسیاتی امداد سے متاثرین کی دِلجوئی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ادارے مل کر متاثرین سیلاب کیلئے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائیں گے۔ اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے، متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔

سردار شاہد احمد لغاری نے آنے والے دِنوں میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس، کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی بھی قابل ِ رَشک ہے۔

دونوں رہنماؤں نے آنے والے دِنوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر متاثرہ شخص کی بھرپور مدد کی جائے گی اور تعمیر ِ نو و بحالی کے مرحلے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.