کورونا وائرس سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 121 افراد کے نتائج مثبت رپورٹ ہوئے

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید دو مریض انتقال کرگئے جبکہ اس وقت بھی موذی وائر س سے متاثرہ ملک بھر میں 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.87 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

0Shares

Comments are closed.