پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، انجیلینا جولی

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

اداکارہ نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کے دوروان سیلاب سے ہونے والی تباہی، عوامی شکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمی پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے دیکھا۔

اداکارہ نے کہاکہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے۔ علاوہ ازیں انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

Comments are closed.