وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی سائیڈلائن پر ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے بھی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوٴں کے مابین سائیڈ لائن ملاقات نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بحران سے نمٹنے کے لیے 55 ملین ڈالر کی انسانی امداد روانہ کی جا چکی ہے۔

جان کیری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور سیلاب متاثرین کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Comments are closed.