وفاقی وزیر سیفران سے رہنما تحریک دفاع حرمین شریفین سجاد قمر کی ملاقات

52 / 100

اسلام آباد : وفاقی وزیر سیفران سے رہنما تحریک دفاع حرمین شریفین سجاد قمر کی ملاقات، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ہمیشہ کی طرح موجودہ سیلاب میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا.

انھوں نے اس موقع پر سٹیٹ بنک میں موجود سعودی زر مبادلہ کی مدت بڑھانے پر بھی شکریہ ادا کیا انھوں نے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود کی عیادت کے لیے آنے والے مختلف زعماء سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود اور پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں۔اور سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انھوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا کہ ان کے دور میں ان تعلقات کو مزید مضبوطی ملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔اور ان مضبوطی امت مسلمہ کا کی مضبوطی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اور اس سے حکومت پاکستان کو قوم اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر نمٹنا ہو گا۔قوم کا جذبہ ناقابل فراموش ہے.

Comments are closed.