سندھ نے خیبرپختونخوا کو ہرا کر نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جیت لیا

53 / 100

لاہور: سندھ نے خیبرپختونخوا کو ہرا کر نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جیت لیا، دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

ملتان کے انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی 20 کے کھیلے جانے والے فائنل میں سندھ نے دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

فائنل میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اوردفاعی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 140 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1571944530165006336?t=7FymthNAt0HmG94fYkg_SA&s=19

سندھ کی جانب سے 4 وکٹیں لینے والے سہیل خان نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور آصف محمود 2، 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے ریحان آفریدی 43 اور محمد سرور 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہدف کے تعاقب میں سندھ کے اوپنرز شرجیل خان اور صائم ایوب نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1571901219429404672?t=SkAJTpUJ4dUOy7Za-S2u9A&s=19

شرجیل خان نے 53 اور صائم ایوب نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سعود شکیل 18 اور عمر یوسف 21 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

سندھ نے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کرکے پہلی مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا سہیل خان کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

Comments are closed.