روس کاجوہری پاور پلانٹ پر حملہ ، یوکرین بڑی تباہی سے بچ گیا

45 / 100

فائل:فوٹو

کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریڑیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جس میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ریکٹرز محفوظ رہے۔

غیر خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریڑیا پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔

خوش قسمتی کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا۔ روس نے زاپوریڑیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔

یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی ایک حملے میں جوہری پلانٹ کی بجلی کئی دن تک معطل رہی تھی اور ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

Comments are closed.