چندی گڑھ یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے پرطالبات مشتعل

50 / 100

فائل:فوٹو

چندی گڑھ: بھارت کی چندی گڑھ یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے پرطالبات مشتعل ,طالبات نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پرنسپل نے پولیس کو طلب کرلیا اور مرکزی درازے کو تالا لگادیا۔مشتعل طالبات نے دروازے پر چڑھ کر یونیورسٹی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر پولیس نے پہنچ کر طالبات کو باہر نکال دیا۔

طالبات یہ مظاہرہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں بنائی گئی نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے پر کر رہی تھیں۔ پولیس نے طالبات کو ایف آئی آر درج کرنے اور ذمہ دار کو سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف ایک نازیبا ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بھی ایک طالبہ نے خود بنائی اور خود ہی ہماچل میں مقیم اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجی تھی۔پولیس کادعوی ہے کہ نہ تو یہ ویڈیو کسی اور نے خفیہ طور پر بنائی اور نہ ہی یونیورسٹی میں خفیہ کیمرے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کو ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم ہماچل روانہ ہوگئی ہے۔a

Comments are closed.