گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کرپشن بچاوٴ کے بعدسیاست بچاوٴمہم پرہے6ماہ میں معیشت نہیں سدھری،برآمدات نہیں بڑھیں،مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نہ باہرسے امدادآئی،نہ اندرسے مددملی۔ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔

Comments are closed.