چہلم حضرت امام حسینّؓ کے جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے فوج تعینات

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ہفتہ کو ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینّؓ کے جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے فوج تعینات ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں نکاالے جانے والے جلوسوں کی سیکیورٹی پر فوج، سول آرمڈ فوسزبھی مامور ہوں گے جب پولیس بھی تعینات ہوگی۔

وزارت داخلہ میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے رابطہ رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چہلم امام حسین پر فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی فرائض سر انجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی، دیگر فورسز بھی سیکیورٹی خدمات سر انجام دیں گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فوج سیلاب ڈیوٹی کےساتھ ساتھ چہلم سیکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی، سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اور سیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ چہلم کے جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے اسی لئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

Comments are closed.