یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت اخلاقی لحاظ سے درست ہے،پوپ فرانسس

52 / 100

اسلام آباد: یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کی حمایت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ہے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت اخلاقی لحاظ سے درست ہے،پوپ فرانسس نےکہا وہ اپنا دفاع کررہے ہیں۔

یوکرین اور روس جنگ کے حوالے سے پوپ فرانسس نے کہا یوکرین ہتھیار دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے، دفاع کے لیے یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے۔

کہایوکرین کو دفاع کے لیے اسلحہ کی فروخت سیاسی فیصلہ ہوگا جودرست تصورہوگا، ملک کی حفاظت اوردفاع کے لیے اقدام ظاہر کرتا ہے کہ آپ محب وطن ہے۔

انھوں نے تنازعہ کے حل کے حوالے سے کہا کہ یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔

واضح رہے امریکہ نے ایک ماہ قبل یوکرین کے لیے سب سے بڑے اسلحہ پیکج کا اعلان کیا تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نئی دفاعی امداد کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا تھا۔

امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اورسازوسامان کا اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہے۔

اسلحہ پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس)، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم گولہ ناسامس اور 50 ایم 113 بکتربند طبی نقل وحمل کے لیے گاڑیاں شامل ہیں۔

اسلحہ کی فروخت کے حوالے سےرپورٹ کے مطابق اسلحہ کا یہ پیکج 8.8 ارب ڈالر کی اس فوجی امداد کے علاوہ ہوگا جو امریکا نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں یوکرین کودی ہے۔

Comments are closed.