ورلڈ کپ،انگلینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، اجنبی شامل،شعیب ملک آوٹ

56 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور: ورلڈ کپ،انگلینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، اجنبی شامل،شعیب ملک آوٹ ،ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل فخر زمان فٹنس مسائل کے باعث آوٹ اور شان مسعود شامل ہوئے ، شاہین شاہ کی بھی واپسی ہوئی۔

انگلینڈ کے خلاف 18رکنی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے14رکنی اسکواڈز کااعلان ہوا، شعیب ملک پھر نظر انداز، اجنبی نام شامل ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیاہے۔

http://

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا، ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو آخری چانس نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

محمد وسیم کے اعلان کردہ ٹیم میں شان مسعود جگہ پانے میں کامیاب ہو گئے تاہم ایشیا کپ میں بار بار فیل ہونے والے آصف علی کی جگہ نہ بنی۔

کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ، محمد نواز، محمد رضوان، (وکٹ کیپر) شامل ہیں جب کہ ان فٹ ہو جانے والے شاہین شاہ بھی فٹنس حاصل کرنے کے بعد واپس آگئے ہیں۔

محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین ،عثمان قادر اور ایشیا کپ بنچ پر بیٹھ کر دیکھنے والے حیدر علی کو بھی پھر ساتھ رکھا گیاہے ،فخرزمان، شاہنواز دھانی اورمحمد حارث (وکٹ کیپر) ٹریول ریزرو کی فہرست میں شامل ہیں۔

http://

فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ان کے سواٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈکے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے نئے چہروں عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد بھی شامل کیاگیاہے تاہم رمیض راجہ اور محمدوسیم کی مخالفت کے باعث شعیب ملک کو ٹیم میں جگہ نہ ملی،ورلڈ کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.