سری لنکن کرکٹ ٹیم کاایشیاء کپ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال

54 / 100

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کاایشیاء کپ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال ، فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے اسقبال کےلئے شہر امڈ آیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم ایئرپورٹ سے باہر آئی تو ٹیم کو ڈبل ڈیکر بس میں بٹھاکر کولمبو شہر کی سڑکوں پر چکر لگایا گیا۔

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1569590882785181696?t=G55y3O6feb8Xzd74Gja77w&s=19

جگہ جگہ شہریوں کی بڑی تعداد ان کے حق میں نعرے بازی کرتی اور ڈانس کرتی رہی ، کھلاڑی ہاتھ ہلا ہلا کر استقبال کرنے والوں کو جواب دیتے رہے۔

کولمبو شہر کی سڑکوں پر لنکن شہریوں نے فاتح ٹیم پر پھول نچھاور کیے اور جیت کا بھر پور جشن منایا، کالجز اور یونیورسٹیز کی لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی استقبال کےلئے موجود تھی۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

Comments are closed.