پاکستان پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئین شپ کے لئے کوالیفائی کر لیا

45 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے لئے کھیل کے میدان سے خوشخبری۔۔۔پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئین شپ کے لئے کوالیفائی کر لیاہے ۔

پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لئے زون ای سے کولیفائی کیا ہے ورلڈ پولو چیمپئین شپ امریکہ کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔

پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو پچھاڑ چکی ہے۔انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی ۔ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی۔

ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کریں گے جبکہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر (ر) بدرالزمان(ٹیم منیجر) لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد(اسسٹنٹ ٹیم منیجر) بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.