آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل ، پاکستانی نثراد آسٹریلوی بلے باز نے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

عثمان خواجہ کی طرف سے ویڈیو پیغام میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

http://

انھوں نے کہا خاندانوں کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ بہت سے ایسے ہیں جو شاید دوبارہ گھرکبھی تعمیر نہیں کر سکیں گے اور متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کریں ، انھوں نے کہا مدد کریں چائے تھوڑی کرنے یا زیادہ ، کیونکہ متاثرین کے یہ کام آئے گی۔

Comments are closed.