راولپنڈی کے شہری ڈینگی کے نشانے پر،مریضوں کی تعداد 871 ہوگئی

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی کے شہری ڈینگی کے نشانے پر آگئے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 41مریض ڈینگی کاشکار بن گئے ۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 871 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی شہر میں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 871 تک پہنچ چکی ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں 4مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 78 ، ہولی فیملی میں 60 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض داخل ہیں۔تینوں بڑے ہسپتالوں میں کل 197 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کی اکثریت کا تعلق دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثر ایک مریض کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم میں فوگنگ ، اسپرے اور لاروا سرویلنس جاری ہیں۔

Comments are closed.