اسٹار آل راونڈرشعیب ملک نے ٹیم کی ہار پر دل کی بھڑاس نکال دی

58 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لینجنڈ اسٹار آل راونڈرشعیب ملک نے ٹیم کی ہار پر دل کی بھڑاس نکال دی اور واضح کیا کہ ہارکی وجہ کیا تھی۔

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹوئٹر پر دیئے گئے ردعمل میں شعیب ملک نے ٹیم سلیکشن پر آواز اٹھائی ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

http://

واضح رہے دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے والے سپر فٹ شعیب ملک کو نظر انداز کرکے پاور ہیٹرز کے نام پر ان کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا جو پورے ٹورنامنٹ میں 100رنز نہ بنا سکے۔

کپتان بابراعظم نے نمبر ون اور فارم میں ہونے کا فائدہ اٹھانے ہوئے پسند کی سلیکشن کرائی ، جب کہ بورڈ کے حکام نے بھی شعیب ملک کی سیاست کی نذر کردیا، اوربدقسمتی سے خود بابراعظم پورے ٹورنامنٹ ناکام رہے۔

Comments are closed.