پاکستان کی پاورہٹنگ بیٹری جواب دے گئی،بابراعظم سمیت بیٹنگ لائن ناکام

50 / 100

فوٹو : پی سی بی

اسلام آباد: پاکستان کی پاورہٹنگ بیٹری جواب دے گئی،بابراعظم سمیت بیٹنگ لائن ناکام رہی، بیٹرز ایشیا کپ کے فائنل میں بے نقاب ہوگئے ، سری لنکا نے یکطرفہ مقابلے کے پاکستان کو23 رنز سے ہرا کرایشیئن چمپئن بنی۔

پاکستان کی پاورہٹنگ کےنام سے مشہور بیٹری عین وقت پر جواب دے گئی،آصف علی ، خوشدل، شاداب نے وکٹ پر آکر رسمی کارروائی پوری کی اور چلتے بنے، بابراعظم پورے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کرنا بھول گئے۔

پاکستان 67 رنز پرآدھی ٹیم آوٹ کرنے کے باوجود پاکستان رنز کی رفتار نہ روک سکا، راجہ پاکسے کے لاٹھی چارج میں شاداب کی مہربانیاں شامل تھی ایک کیچ خود چھوڑا دوسرا آصف علی کو جا ٹکر ماری ۔

پاکستانی کپتان پورے ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہے مگر کسی اورکو اوپن کاموقع نہ دیا، اس بار بھی تباہی کا آغاز ان کے 5 رنز پر آوٹ ہونے سے ہوا۔ پھر بیٹرز کی آنیاں جانیاں جاری رہیں۔

محمد رضوان 55 رنز بنا کر پاکستان اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے مگر جس گیئر میں انھوں نے اننگز چلائی وہ فتح تک نہ پہنچ سکی۔مڈل آرڈر مکمل ناکام ہوگیا۔
آصف علی صفر، فخر صفر، خوشدل دو، شاداب آٹھ رنزبنا سکے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سست رفتار اوپننگ، پاورہیٹرز کی ناکامی، مڈل آرڈر کے نہ چل سکنے نے قومی ٹیم کی کشتی ڈبو دی۔

سپرفور میں سری لنکا سے شکست کے باوجود غلطیاں ٹھیک نہ کرنے کانتیجہ فائنل میں ہار کی صورت میں سامنے آگیا۔

پورے ٹورنامنٹ میں رضوان کے 281اورافتخار کے105 کے علاوہ پوری ٹیم کا کوئی کھلاڑی مجموعی طورپر انفرادی حثیت میں100رنر بھی نہ بناسکے۔

Comments are closed.