بیٹنگ میں محمد رضوان اور باولنگ میں بھونیشور کمار بھارتی سرفہرست رہے

52 / 100

دبئی : ایشا کپ، بیٹنگ میں محمد رضوان اور باولنگ میں بھونیشور کمار بھارتی سرفہرست رہے،پانچ میچز تک بیٹرویرات کوہلی جب کہ باولرز میں بھونیشور کمارسب سے آگے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری کرکٹ کی جنگ میں انفرادی مقابلہ بازی بھی جاری ہے تاہم اس میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے بھارتی کھلاڑی آگے ہیں۔

گروپ کے پانچ پانچ میچز کے بعد ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ 276 رنز،دوسرے نمبر پرمحمد رضوان کے 226رنز تھے رضوان فائنل میں 55رنز بنا کر کوہلی سے آگے نکلے اور مجموعی طور پر 281 رنز بنائے۔

افغانستان کے کھلاڑی ابراہیم زدران 196رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، محمدرضوان کو کوہلی سے آگے نکلنے کےلئے 51 رنز بنانا ہوں گے۔

باولرز میں بھونیشور کمارکی11وکٹیں ہیں ، محمد نواز 8وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاداب 7 کھلاڑی آوٹ کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments are closed.