کرکٹ کی 2 ایشیائی طاقتیں پاکستان، سری لنکا آج ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گی

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: کرکٹ کی 2 ایشیائی طاقتیں پاکستان، سری لنکا آج ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گی ،دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

سری لنکا کے خلاف سپر فور بنچ پر بٹھائے گئے اسٹار آل راونڈر شاداب خان اور افغانستان کے خلاف جیت کے ہیرو نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

فائنل کا میزبان دبئی اسٹیڈیم ہے، ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا، اب تک پہلے کھیلنے والی ٹیمیں مشکلات کا شکار رہیں،سری لنکن اسپنرز کے ساتھ ساتھ بیٹرز میں کوشل مینڈس، بناکا راجہ پکسے اور ہسانکا نے بیٹنگ کا ٹمپو برقرار رکھا ہے۔

سپرفورمرحلے میں سری لنکا نے تینوں میچز جیتے جب کہ پاکستان نے انڈیا اور افغانستان کو شکست دی تاہم سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم جدوجہد کرتی دکھائی دی۔

اوپنرجوڑی پورے ٹورنامنٹ میں جم نہ سکی، کپتان چاروں میچز میں آوٹ آف فارم رہے،سپرفور میں ہارکے باوجود پاکستان فیورٹ ہے۔

اوپنرز کو شراکت قائم کرنے کے علاوہ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو جیت کیلئے ایک سو نوے یا دو سو کا ہدف دینا ہوگا

Comments are closed.