ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے۔ شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غربت مٹاوٴ نہیں غریب مکاوٴ پالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے۔ امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آ رہے۔

شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔

Comments are closed.