سری لنکانے سپر فور میں پاکستان کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

54 / 100

فوٹو : پی سی بی

دبئی : سری لنکانے سپر فور میں پاکستان کو5 وکٹوں سے ہرا دیا اور سپرفور مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کا تسلسال برقرار رکھا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے مگر وہ بھی جدوجہد کرتے نظر آئے۔

پاکستان ٹیم دبئی میں پہلے ٹاس ہاری پھر میچ بھی ہار دیا، سری لنکا کی پہلی 2 وکٹیں جلدی گریں، کوشل مینڈس اور دناشکا بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔

سری لنکاکی39 پر تیسری اور 80 رنز پر چوتھی وکٹ گری ، ایک اینڈ پرپاتھم نسانکا ڈٹے رہے اور55 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پانچویں وکٹ 113پر گری۔

مڈل آرڈر میں آنے والے بناکاراجہ پکسےنے 24 اورشناکا21 رنز بنا کر پویلین لوٹے، پاکستان کی طرف سےحارث روف اورحسنین نے2، 2 وکٹیں لیں ایک عثمان قادر کے حصے میں آئی۔

پاکستانی بیٹرز آتے جاتے رہے ، جدوجہد سے بھرپوربابراعظم کے30 رنززیادہ سے زیادہ اسکور رہا، محمد نواز26 رنز بنا کر نمایاں رہے اور رن آوٹ ہوئے۔

محمد رضوان14، افختاراور فخر13،13، خوشدل 4 اور عشمان قادر3 رنز بنا کرآوٹ ہوئے،حارث ایک اور آصف علی اور حسن علی صفر صفر کی حفت کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل سری لنکا خلاف ٹاس ہار کر پاکستان کی پہلے بیٹنگ ، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کا آج آخری میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں اس لئے اس کا ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا۔

پاکستان کی پلیئنگ میں حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیاگیا ہے جب کہ افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کے اسٹار آل راونڈ شاداب خان کو بھی آج کے میچ میں شامل نہیں کیاگیا اور دونوں کو فائنل کےلئے تازہ دم رہنے کےلئے آرام دیاگیا ہے۔

بابراعظم نے ٹاس جیت کر اچھا ہداف دینے کاعزم کیا جب کہ سری لنکن کپتان نے کہا کوشش ہے پاکستان کو کم سکور پر محدود رکھ سکیں۔

Comments are closed.