پاکستان کو نسیم شاہ کی صورت میں یقینی طور پر ایک ہیرا مل گیا،سُربھی جیوتی

45 / 100

فوٹو: انٹرنیٹ 

ممبئی:بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی اداکارہ سُربھی جیوتی بھی پاکستانی بولر نسیم شاہ کی مداح نکلیں ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سُربھی جیوتی نے کہا کہ پاکستان کو نسیم شاہ کی صورت میں یقینی طور پر ایک ہیرا مل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔

Comments are closed.