لانگ مارچ ،جلاوٴ گھیراوٴ ، توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشاورت مفتی نے توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟، کیا عمران خان نے شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کرلی۔

یادرہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔

Comments are closed.