نسیم شاہ کے چھکوں نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

57 / 100

شارجہ : نسیم شاہ کے چھکوں نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی ، آخری اوور میں جیت کےلئے 11 رنز درکار تھے مگر فیض اللہ فاروقی کی پہلی دو بالز پر نسیم شاہ نے 2 چھکے مار کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔

پاکستان اس جیت کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، آخری لمحات میں میچ بہت سنسنی خیز ہوگیا ، پاکستانی بیٹرز یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے اور افغان باولرز حاوی ہوتے رہے۔

http://

شاداب نے36 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، 3 چھکے مارے مگر آوٹ ہوگئے،نواز صرف4 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، آصف علی 8 بالزپر 16 رنز بنائے دو چھکے بھی مارے مگر فنش نہ کرسکے۔

آخری اوور میں نسیم شاہ اور حسنین کی موجودگی میں افغانستان کی فتح یقینی تھی تاہم فیض اللہ فاروقی دباو میں آگئے اور پہلی دونوں بالز فل ٹاس کرا دیں اور نسیم شاہ نے دونوں بالز پر 2 چھکے مار کر میچ جیت لیا۔

اس سے قبل بابراعظم صفر پر آوٹ ہوگئے ، رضوان 20،فخر 5 اور محمد افتخار 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،خوشدل ایک اور حارث روف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی طرف سے فیض اللہ فاروقی اور فرید نے3،3 اور راشد خان نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جیت کے بعد نسیم شاہ جذباتی انداز میں جشن مناتے رہے اور پوری ٹیم بھاگتی ہوئی گراونڈ میں پہنچ گئی۔

اس سے پہلےجیت کےلئے پاکستان کو130 رنز کا ہدف دیدیا، افغان بیٹرز چھکے چوکے تو مارتے رہے مگر وکٹ پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے۔

ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیلنے والے رحمان اللہ گرباز 17 رنز بنا کرحارث روف کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے جب کہ حضرت اللہ زازئی کو 21 رنز پر حسنین نے بولڈ کیا۔

ابراہیم زداران 35،کریم جنت 15،نجیب اللہ زدران10،عظمت اللہ 10 اور راشد خان 18 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مقررہ اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حارث روف نے 2 ، محمد نواز، نسیم شاہ، حسنین اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.