محمدرضوان نے ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

46 / 100

فائل:فوٹو

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان نے ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 155 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر بادشاہت برقرار رکھی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔

تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے مکرم تیسرے، بھارت کے سوریا کمار چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاداب خان 14 واں اور شاہین شاہ آفریدی کا 15 واں نمبر ہے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1567434880593629186?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567434880593629186%7Ctwgr%5E16e72d658b373e76967c7fd7f9d121a08d07773d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2369746%2F16

آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

Comments are closed.