پاکستان میں بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید بدترین ہوجائے گی،اقوام متحدہ

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید بدترین ہوجائے گی

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ادارے نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھنے اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے سب سے زیادہ شکار ممالک میں ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.