حکومت کا عوام کو پھر جھٹکا،بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے مہنگی کر دی

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: حکومت کا عوام کو پھر جھٹکا،بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے مہنگی کر دی ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

صارف نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے۔ چیئرمین نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

Comments are closed.