شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے،آرمی چیف

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان  کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 6ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع پر پاکستان میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔

Comments are closed.