آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے ، حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے،صدرعارف علوی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد، پشاور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنی بات کی خود وضاحت کریں۔

صدر مملکت نے گورنر ہاوٴس پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے جن کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے ، عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے جو بات کی وہ خود وضاحت کریں ، میں کوئی کنفیوڑن پیدا نہیں کرنا چاہتا، جو بھی بات کرے درکار ہے کہ وہ خود ہی اس کی وضاحت بھی کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں قومی حکومت کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ سب کو ایک ساتھ بٹھانا چاہتا ہوں، اس کام میں کامیابی کے لیے پرامید ہوں ، وزیراعظم سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، اگر رابطہ نہیں ہے تو فاصلے بھی نہیں ، شفافیت آجائے تو صوبوں کے مابین بداعتمادی ختم ہوجائے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر ڈیل ہے ، پاکستان معاشی دباوٴ سے نکل آیا ہے ، دیگر ادارے بھی اب تعاون کریں گے ، دعا ہے کہ مہنگائی جلد ختم ہوجائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک جانور ہے جسے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے اس کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا، یہ ریگولیٹ نہیں ہوسکتا، جو کوئی بھی بات کرے احتیاط سے بات کرے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کرنا خطرناک ہے ، تاہم ایسا دنیا بھر میں ہوتاہے ، میں ای ووٹنگ کا حامی ہوں ، میں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے۔

Comments are closed.