کینیڈا ،چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی

46 / 100

فائل:فوٹو

سسکچوان: کینیڈا کے صوبے سسکچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کوتیرہ مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے بعد حملہ آورفرارہوگئے جن کو شناخت کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

پولیس نے ملزمان کے آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محتاط رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

Comments are closed.