پاکستان نے بھارت کو 5وکٹوں سے ہرا کر گروپ میچ میں ہار کا بدلہ لے لیا

64 / 100

فوٹو: پی سی بی

دبئی : پاکستان نے بھارت کو 5وکٹوں سے ہرا کر گروپ میچ میں ہار کا بدلہ لے لیا، 182رنز کا ہدف آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد افتخار نے وننگ شاٹ کھیل کر پورا کیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے 71، محمد نواز نے20بالز پر 42رنز کی شانداز اننگز کھیلیں تاہم آخری اوورز میں خوشدل خان، محمد آصف نے بڑے چوکے چھکے مار کر بھارت کے منہ سے فتح چھین لی۔

برمیشور کمار کے سیکنڈ لاسٹ اور میں دونوں بیٹرز نے19رنز سمیت کر میچ یکطرفہ کرطرف، بہت اہم موقع پر بھارتی نوجوان باولرارشدیپ سنگھ نے محمد آصف کا آسان کیچ چھوڑ کر پاکستان کیلئے مزید آسانی پیدا کی۔

ہار کے قریب آخری اوورز میں سابق بھارتی کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ڈریسنگ روم بیٹھ کر اپنے شکست کے نظارے کرتے رہے جب کہ کپتان رویت شرما میدان میں سٹپٹاتے نظر آئے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کرکے بھارت سے گروپ میچ میں پانچ وکٹوں سے ہار کا بدلہ لے لیا۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان نے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ بھارت نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں۔

http://

بھارت کا آغاز کافی اچھا رہا، صرف 5 اوورز کے اندر بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پہلی وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری، روہت شرما 16 گیندوں پر 28 رنز پر آؤٹ ہوئے،بھارت کو دوسرا نقصان کے ایل راہول کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ بھی 28 رنز بناسکے۔

سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوگئے، تاہم جب بھارتی وکٹیں گر رہی تھیں تب ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی اننگز کے آخری اوور میں فخر زمان نے مس فیلڈ کی پہلے چوکا چھوڑا دیا جب دوسری بال کیچ چھوڑا جو چوکا بھی ہوگیا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، شاداب خان نے 2، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے بعدفخر زمان 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دو وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیے گئے محمد نواز کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی  نواز 20 گیندوں پر برق رفتار 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

http://

محمد رضوان بھی 71 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے،4 وکٹیں گرنے کے بعد اختتامی اوورز میں خوشدل اور محمد آصف نے جارحانہ اننگز کھیلی،آصف نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے جبکہ خوشدل 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، وننگ شاٹ محمد افتخار کے حصے میں آیا اور انھوں نے2رنز بنائے۔

میچ میں ایک وکٹ لینے کے علاوہ 20بالز پر42رنز بنانے والے محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،پاکستان نے ابھی افغانستان اور سری لنکا سے میچز کھیلنے ہیں جب کہ فائنل 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.