کورونا وائرس سے مزید 3 مریض چل بسے

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض زندگی کی بازی ہارگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے۔

این آئی ایچ مطابق ملک بھر میں اسوقت موذی وائرس میں مبتلا 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.