عمران خان کی مقبولیت، شکستوں سے خائف ، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور

50 / 100

اسلام آباد : عمران خان کی مقبولیت، شکستوں سے خائف ، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کیلئے مخلوط حکومت سرگرم ہو گئی،ضمنی انتخابات میں پے درپے ہار اور بحرانوں پر قابو نہ پا سکنے کے بعد نئی حکمت عملی پر کام شروع ہو گیا.

ذرائع کے مطابق ن لیگ اس عمل میں پیش پیش ہے اور ہر صورت انتخابات سے قبل عمران خان کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کی دن رات تدبیریں کی جا رہی ہیں، پارٹی کے بعض رہنما سمجھتے ہیں عمران خان کی موجودگی میں الیکشن لڑا تو پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا.

ذرائع کے مطابق مخلوط حکمران اتحاد اسٹیبلشمنٹ کی عمران خان سے دوری کا پورا فائدہ اٹھانے کیلئے اسی وقت کو بہتر سمجھ رہا ہے اور اس کیلئے قانونی راستے تلاش کئے جا رہے ہیں.

دوسری طرف حکومت کے زبردست حامی میڈیا نے بھی توپوں کا رخ عمران خان کی جانب موڑا ہوا ہے بلکہ نامور صحافی کو سوشل میڈیا پر عمران خان کی شخصیت کو مسخ کرنے کی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کو راستے سے ہٹاو مہم کیلئے ہر طرح کی کوشش اور تحقیق کے باوجود کرپشن اور بے قاعدگی کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں جاری ہیں.

الیکشن کمیشن رپورٹ جاری ہونے کے بعد فارن فنڈنگ قرار دئیے گئے پاکستانیوں نے ویڈیوز پیغامات میں واضح کیا کہ وہ پاکستانی ہیں اور پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، فیصلہ عدالت میں چیلنج بھی کیا جا چکا ہے.

اس حوالے سے دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ وہ مطلوبہ شواہد اکٹھے ہونے کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیں گے.

رپورٹ کے مطابق وزیر قانون نے واضح کیا کہ حکمران پاکستان ڈیموکریٹک الائنس قانون اور آئین کے حکم پر عمل کرے گا، لہٰذا پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر لگانے کے لیے ضروری کام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.