تحریک انصاف کے رہنما زلفی   بخاری کی برطانوی شہریت بارے نئی خبر

48 / 100

فائل: فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی   بخاری کی برطانوی شہریت بارے نئی خبر آگئی،انھوں نے شہریت چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جینا مرنا پاکستان میں ہے،کہا جا رہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ ملک کو ہماری ضرورت ہے،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہے.

انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا،برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے زلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،1980 سے برطانوی شہریت رکھنے والے زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان وہیں ہے،برطانیہ میں کاروبار کیا وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں۔

Comments are closed.