جنسی ہراسانی کیس، گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر عدالتی فیصلوں کی نظائرطلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر عدالت نے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائرطلب کرلیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پرجرح کے لئے میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے علی ظفر کے وکیل سے کہا کہ میشا شفیع پر کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کیوں نہ ہوسکتی پہلے اس پر مطمئن کریں۔

علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوران جرح ویڈیو لنک کا بریک ڈاون ہوا تو میرے موکل کا کیس متاثر ہوگا۔ میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے اورانہیں کینیڈا سے پاکستان آنے کے لئے ائیرٹکٹ دینے پر تیار ہیں۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل سے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائیر طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

Comments are closed.