سعودی سیکیورٹی ایجنسیز نے 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں

46 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

ریاض: سعودی سیکیورٹی ایجنسیز نے اسمگل کی جانے والی 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرکے 08غیرملکی شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی پورٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔

اس کارروائی کے دوران سعودی فورسز نے 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں اور08 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی کسٹم کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے چھ غیرملکیوں کا تعلق شام جب کہ دو کا تعلق پاکستان سے ہے، جو نشہ آور گولیاں ریاست میں اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

Comments are closed.