اے آر وائی نیوز فوری بحال ، تحریر ی آرڈر ہے تو پیش کریں، اسلام آبادہائیکورٹ

52 / 100

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز فوری بحال ، تحریر ی آرڈر ہے تو پیش کریں، اسلام آبادہائیکورٹ کے نجی ٹی وی چینل کی بندش کے حوالے سماعت کے دوران ریمارکس ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی تو اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پیمرا کا تحریری آرڈر نہیں ہے تو اے آر وائی نیوز کی فوری نشریات بحال کی جائیں اور اگر کوئی تحریری آرڈر ہے تو کل صبح ساڑھے 10 بجے آکر وضاحت دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کو کل عدالت پیشی کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مجاز افسر عدالت کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کرے۔

صحافی رہنمالالہ اسد پٹھان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ملازمین کو مشکلات ہورہی ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پہلی پیشی پرہی نشریات کی بحالی کاحکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا چیئرمین اورپیمرامشکلات کاشکارہوتی جارہی ہے، ساراکھیل پیمراکاہے جس کے پیچھے حکومت کھڑی ہوئی ہے، ہمیں مکمل اعتماد ہیکہ عدلیہ ایآروائی نیوزکی نشریات بحال کرائیگی۔

واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دیا تھا،عدالت کا کہنا تھا کہ کوئی کیبل آپریٹرزفیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتا تو چیئرمین پیمرا اس کیخلاف کارروائی کریں۔

Comments are closed.