کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک مریض چل بسا

45 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اورجان کی بازی ہارگیاجبکہ 219 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 219 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا، جس کا تعلق سندھ سے تھا۔جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.24 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Comments are closed.