پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی خبریں چلوا کر رات گئے قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی خبریں چلوا کر رات گئے قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں،پٹرولیم کمپنیوں کی سفارشات کے برعکس شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت نے غریب عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ، رات سے ہی عملدرآمد بھی شروع ہوگیا،بدھ کو دن بھر میڈیا پر پٹرول سستا ہونے کی خبریں چلتی رہیں۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2.07 روپے اضافے سے 235.98 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.99 روپے بڑھ کر 247.43 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 10.92 پیسے مہنگا ہوکر 210.32 اور لائٹ ڈیزل 9.79 روپے اضافے سے 201.54 روپے تک پہنچ گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاع فوری طور پر (یکم ستمبر) سے کرنے کا نوٹیفکیشن میں شامل تھا رات بارہ بجتے ہی پٹرول پمپس پر نئی قیمتیں آویزاں کردی گئیں۔

http://

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی تھیں، جس میں پیٹرول 2.98 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 16 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

حکومت نے رات گئے آئی ایم ایف سے قرض کی رقم موصول ہونے کے باوجود غریب عوام کو نہ بخشا اور رات گئے اس وقت قیمتیں بڑھانے کا اعلان ہوا جب زیادہ تر لوگ سو چکے تھے۔

Comments are closed.