ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 مریض انتقال کرگئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 16 ہزار75 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 433 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھ مریض جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بھی کورونا سے متاثرہ 122 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

Comments are closed.