ٹینس سٹارپیٹرا کویٹووا نے کوچ جیری وینک کے ساتھ منگنی کرلی

45 / 100

فائل :فوٹو

لندن:ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا نے ومبلڈن میں کوچ جیری وینک کے ساتھ منگنی کرلی۔

پیٹرا کویٹووا انگلیں ڈ میں 2 مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، اس لیے انھوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحے کے لئے بھی ومبلڈن کا ہی انتخاب کیا۔

کویٹووا نے ٹویٹر پر وینک کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک خوشی کی خبر ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں میں نے اپنے لیے خاص جگہ ومبلڈن میں ’ہاں‘ کہہ دی ہے۔

بتیس سالہ کویٹووا نے وینک کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

Comments are closed.