نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں،شیخ رشید

45 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں،لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیربنک بل وصول نہیں کررہے۔ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔

Comments are closed.