ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 2افراد انتقال کرگئے

46 / 100

اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید2 مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 278 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ 118 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.