عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی آج ہوگی ، لارجر بنچ تشکیل

50 / 100

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی آج ہوگی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا،عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائی کورٹ کے تمام ججوں کی مشاورت سے ہوا ہے۔

اس سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابرستار پرمشتمل ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کالارجر بینچ منگل کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے عدالت سے کہا تھا کہ عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ پر بات کی ہے۔

عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ایک الگ معاملہ اس پر ہم دیکھیں گے کیا کرنا ہے، وہ پورے پاکستان کو پتا ہے اور ہمارے ذہن میں بھی ہے،پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ عمران خان کے بیان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Comments are closed.