اگر10 بچے پیدا کریں گے تو 36 لاکھ روپے انعام ملے گا

59 / 100

ماسکو:اگر10 بچے پیدا کریں گے تو 36 لاکھ روپے انعام ملے گا،یہ اعلان روسی حکومت کی طرف سے کیا گیاہے۔

روسی حکومت نے آبادی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے 10 بچے پیدا کرنے والی ماں کو 10 لاکھ روبل یعنی 36 لاکھ روپے سے زائد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ  مطابق یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد روس میں نوجوان آبادی میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے روسی حکومت نے ایک بار پھر ، مدر ہیروئن، ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 غاز پہلی مرتبہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جوڑف اسٹالن نے مدر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا کیونکہ جنگ میں بڑی تعداد میں مردوں کی اموات ہو گئی تھیں۔

اس ایوارڈ کو وہی اہمیت حاصل ہے جو روس میں ہیرو آف رشیا ایوارڈ  روس کے اعلیٰ ترین سرکاری ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے۔

اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کیلئے صرف بچوں کی تعداد پوری کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ انکی بہترین نگہداشت، تعلیم، جسمانی اور اخلاقی طور پر اچھی تربیت بھی ضروری ہوگی جس کی اسسمنٹ کے بعد یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

Comments are closed.